منیلا: گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی دوسری باکسنگ ورلڈ رینکنگ پروفیشنل فائٹ جیت لی ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں ہونے والی اس انٹرنیشنل فائٹ میں عثمان روایتی گلگتی ٹوپی پہن کر آئے اور اپنے فلپائنی حریف کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
Hats of to Usman who is coming in his traditional Gilgiti Topi & Dress for an international fight pic.twitter.com/Jj3w2N5eCz
— Shoaib Jatt (@Shoaib_Jatt) September 7, 2019
فائٹ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عثمان کا کہنا تھا کہ میری کامیابی قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، مستقبل میں بھی اپنے آبائی علاقے گلگت بلتستان اور پاکستان کا نام روشن کرتا رہوں گا۔
عثمان عزیر نے اپنی جیت کو مظلوم کشمیریوں کے نام کردیا۔