پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھارتی کی چاند پر پہنچنے کی کوشش میں ناکامی پر ان کا خوب مذاق بنایا۔ جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور کئی دیگر معروف شخصیات نے بھارت کی چاند پر پہنچنے کی ناکام کوشش کا مذاق بنایا وہیں اداکارہ وینا ملک نے ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس کیں اور بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کے تیر برسائے۔ وینا نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'چاند نے انڈیا کو ماموں بنادیا'۔ Oooops.... — VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 6, 2019 دوسری ٹویٹ میں وینا نے کہا کہ 'انڈیا کو پہلے ٹوائلٹس بنانے چاہئیں، غریب انڈینز'۔ Endia Should Have made Toilets Instead...Poor Endiaaans🤗#indiaFailed #Chandrayaan2Live — VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 6, 2019 ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 'ابھی یہ خبر بن رہی ہے کہ اس مشن کی ناکامی کے پیچھے آئی ایس آئی ہے'۔ News in Making... — VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 6, 2019 ایک ٹویٹ میں وینا نے لکھا کہ 'انڈینز کا داخلہ ممنوع ہے: چاند'۔ Endians Not Allowed....Moon😎#IndiaFailed #Chandrayaan2Live#Chandrayan2 #VikramLander — VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 6, 2019 واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک کشمیر کے معاملے پر بھی بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتی رہتی ہیں اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کیخلاف بھی کُھل کر بولتی ہیں۔
Chanda Nay Endia Ko Mamoo Bana Diya😂😋😎#Indiafailed#Chandrayaan2Live
ISI Behind This failed Mission😂😋#VikramLander#IndiaFailed #VikramLander #Chandrayaan2Live