وفاقی حکومت نے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سی کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ اٹارنی جنرل نے دائر درخواست میں مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے معاملے میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اٹارنی جنرل انور منصور نے عدالت میں دائر درخواست میں جی آئی ڈی سی کے مقدمات فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گیس انفراسٹرکچر سے متعلق مقدمات 2017 سے زیر التوا ہیں، مقدمات کی وجہ سے حکومت کا بہت بڑا ریونیو پھنسا ہوا ہے، جے آئی ڈی سی سے متعلق مقدمات کو جلد سماعت کیلئے لگایا جائے۔