Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2019 04:32pm

'کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی'

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کا بتیسواں دن ہے،مودی حکومت کی قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کا گھیراو کررکھا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ؟

ٹوئیٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بچوں اور خواتین سمیت متعدد کشمیری شہید اور زخمی ہوئے ہیں  جبکہ کشمیریوں کو گرفتار کرکے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کیا گیا ہے،دنیا کشمیر میں جاری بین القوامی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھے۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ میں مزید کہا کہ مقبوضہ وادی میں  اسپتالوں میں ادویات کی قلت ہے، بنیادی انسانی ضروریات کی فراہمی نہ ہونےکی وجہ سےقلت ہے جبکہ مواصلات بندہونےکےباعث کشمیریوں کارابطہ منقطع ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر شکوہ کیا کہ عالمی میڈیامیں کشمیرمیں جاری بربریت کےبارے میں بتایاجارہاہے،دنیا مسئلہ کشمر پر خاموش کیوں ہے،مسلمانوں پر مظالم جاری ہیں،عالمی برادری کی انسانیت دم توڑ چکی ہے ؟

Read Comments