لاہور میں قائداعظم، فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی جائیداد پر قبضہ کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں جائیداد پر قبضے کا انکشاف، وقف شدہ جائیداد پر قبضے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ریونیو اسٹاف سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کرلی ہے، جبکہ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
ایل ڈی اے کے متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونےکی ہدایت بھی کردی گئی۔