راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجرجہ کر لیا۔ غزنوی میزائل کا تجربہ گزشتہ رات کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور باجوہ کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا کہ غزنوی میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کی صلاحیتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ میزائل 290 کلومیٹرز تک وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Pakistan successfully carried out night training launch of surface to surface ballistic missile Ghaznavi, capable of delivering multiple types of warheads upto 290 KMs. CJCSC & Services Chiefs congrat team. President & PM conveyed appreciation to team & congrats to the nation. pic.twitter.com/hmoUKRPWev — DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 29, 2019 یاد رہے کچھ ماہ قبل پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین ٹو کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی ہتھیار کو 1500 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ Successful training launch of surface to surface ballistic missile Shaheen-II conducted. Capable of carrying both conventional & nuclear warheads upto a range of 1500 KMs. Shaheen-II fully meets Pak’s strat needs towards maintenance of desired deterrence stability in the region. pic.twitter.com/I9t468wxnq — DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 23, 2019 آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامیاب میزائل تجربہ کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تجربے کا مقصد مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کو مزید بہتر بنانا ہے۔ شاہین ٹو سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شاہین ٹو میزائل روایتی اور ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو 1500 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور یہ ملکی اسٹریٹیجک ضروریات کو پورا کرنے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔