حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی کے ممبر عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق اپنی ٹویٹس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو اَن فالو کردیا ہے۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو #Unfollow کیاتھا، بے ینگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول، عمران خان @ImranKhanPTI کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار، تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو'۔ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو #Unfollow کیاتھا, بے ینگم گفتگو, تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول , — Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 28, 2019 ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیااتاہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا, خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری, امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا, محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا' پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کوکیااتاہے؟ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا, خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری, امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا, محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا — Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 28, 2019 ایک مزید ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ' عمران خان @ImranKhanPTI نے کہا جمعے کے روز 12 بجے سے 12:30 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہ3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے" بات کرنےکا کوئی طریقہ ہوتا ہے,اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں , قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے حکم کی ضرورت نہیں'۔ عمران خان @ImranKhanPTI نے کہا جمعے کے روز 12 بجے سے 12:30 کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے یہ فرماتی ہیں کہ جو جہاں موجود ہو وہ3 منٹ کے لیے 12 بجے کھڑا ہوجائے" بات کرنےکا کوئی طریقہ ہوتا ہے,اپیل اور حکم میں فرق ملحوظ خاطر رکھیں , قوم دل سے کشمیریوں کے ساتھ ہے حکم کی ضرورت نہیں — Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 28, 2019 واضح رہے عامر لیاقت حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے کے باوجود اکثر اپنے ہی رہنماؤں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں اور آج انہوں نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا نام لے کر تنقید کی ہے۔
عمران خان @ImranKhanPTI کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار, تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو