پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کی کال پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے جمعے کو مزار قائد آمد کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی کال پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بوم بوم آفریدی بھی میدان میں آگئے، انہوں نے جمعے کو دوپہر 12 بجے مزارِ قائد آمد کا اعلان کردیا۔ Let’s respond to PM call for Kashmir Hour as a nation. I will be at Mazar e Quaid at 12 pm on Friday. Join me to express solidarity with our Kashmiri brethren. — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 28, 2019 ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر ایک شہید کے گھر کا دورہ بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ لالا نے جلد ایل او سی کے دورے کا بھی اعلان کردیا۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا۔
On 6 Sep I will visit home of a Shaheed. I will soon be visiting LOC.