پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے ملاقات کی، پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معززمہمان کا استقبال کیا، وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کو روایتی انداز میں گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔
معزز مہمان نے نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی، ملاقات میں نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاکستان بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، چینی جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔