Aaj Logo

شائع 27 اگست 2019 03:02pm

بنگلہ دیش: عدالت کا نکاح نامے سے لفظ 'کنواری' خارج کرنے کا حکم

ڈھاکا: بنگلہ دیش کی عدالت نے نکاح نامے سے لفظ 'کنواری' حذف کرنے کا حکم جاری کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسلمانوں کی شادی کے موقع پر جاری کئے جانے والے سرٹیفکٹ (نکاح نامے) سے لفظ 'کنواری' کو نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترین عدالت نے تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے حکومت کو حکم دیا ہے کہ آئندہ شادی کے سرٹیفکٹ (نکاح نامے) میں لفظ 'کنواری' کی جگہ غیر شادی شدہ لکھا جائے۔

بنگلہ دیش میں خواتین کے حقوق کے گروپس نے لفظ 'کنواری' کو شرمناک اور امتیازی قرار دیا ہوا تھا اور اس کے خلاف ایک عرصے سے مہم چلا رکھی تھی۔

اس کے علاوہ ان خواتین گروپس نے 'کنواری' کے لفظ کو نکاح نامے سے خارج کروانے کیلے 2014 سے اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کررکھی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی ایشیا کی مسلم کمیونٹی کے شادی کے قانون کے تحت دلہن کو نکاح کے وقت سرٹیفکٹ میں دیئے گئے تین الفاظ یعنی کنواری، مطلقہ یا بیوہ میں سے ایک پر نشان لگانا ہوتا ہے۔

Read Comments