Aaj Logo

شائع 27 اگست 2019 02:13pm

مقبوضہ کشمیر میں غنڈہ گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ

صدر مملکت عاف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارت کے فسطائی اور یکطرفہ اقدامات نے علاقائی اور عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی بربریت کا سختی سے نوٹس لے۔

اسلام آباد میں برطانیہ کے پارلیمانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ  بھارتی افواج کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں تشویش میں مبتلا ہیں اور یہ صورتحال روز بروز بگڑ رہی ہے، عالمی برادری بھارتی بربریت کا نوٹس لے۔

صدر نے کہا کہ بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوں پروحشیانہ ظلم و تشدد نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، آج بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں، جنونی ہندو پرست بھارتی قیادت نے پوری دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ اس نے صرف جمہوریت کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈوں کی بربریت کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے۔

Read Comments