صدرآزاد کشمیرسردارمسعود خان نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاموشی توڑے اورکشمیربارے برطانیہ کی طرف سے واضح بیان سامنے آنا چاہیے، برطانیہ کوسیکورٹی کونسل کا ممبرہونے کے ناطے اپنا کردارادا کرنا چاہئے، صدرآزاد کشمیرسے برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی
کشمیرہاوس اسلام آباد میں ملاقات کے بعد برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردارمسعود خان نے کہا کہ ساری دنیا نے ہندوستان کے جھوٹے بیانیے کومسترد کردیا ہے، ہندوستان کے تمام حصوں سے کشمیریوں کے حقوق میں ڈاکہ ڈالنے کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران حسین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال عالمی دنیا کیلئے تشویش ناک صورتحال ہے ، سیکورٹی کونسل کومزید اقدامات اٹھانے چاہیے تھے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے کہا کہ مودی ہندونظریے پرعمل پیرا ہے، برطانوی حکومت پردباو ڈالیں گے کہ آگے بڑھے اورکچھ کرے، برطانوی رکن پارلیمنٹ سٹیفن ٹمزنے بھی تشویش کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں معلومات مکمل بند ہے ، کشمیرکے لوگوں کوآزادی کے ساتھ جینے کا حق ہے۔
برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ہونے والے مظالم تمام حدیں پارکرچکے، مودی ہندواتا کے نظریے پرعمل پیراہے۔