پولیو کے خاتمے کے لئے قوم متحد ،معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیو مخالف 31 فیس بک پیجز بلاک کروا دئیے۔ آل پاکستان مسلم لیگ نے پولیو مہم کی حمایت اور حکومتی کارکردگی کی تعریف کر دی۔ انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہو گئی ،آل پاکستان مسلم لیگ نے پولیو مہم کی حمایت اور حکومتی کارکردگی کی تعریف کر دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ سو شل میڈیا پر پولیو مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیو مخالف 31 فیس بک پیجز بلاک کر دئیے ہیں۔ پولیو کے خلاف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کو وارننگ کا سلسلہ بھی جاری ۔ معاون خصوصی نے افواج پاکستان ، محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کی شب وروز کاوشوں پرخراج تحسین پیش کیا۔ تمام پولیو ٹیموں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کے آج پاکستان پولیو پروگرام نے 31 فیس بک پیج اس لیے بلاک کروا دیے کیونکہ اس پر آپ کے نیک مقصد اور پولیو پروگرام کے حوالے سے جعلی پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا تھا - ماضی میں یہ کبھی بھی نہ ہوا مگر اس حکومت کو آپ اپنے ساتھ کھڑا پائیں گے- — Babar Atta (@babarbinatta) August 26, 2019