Aaj Logo

شائع 26 اگست 2019 07:11pm

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا پاکستان پر طنز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ نے پاکستان پر طنز مارتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ پاکستان ہے وہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے'۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بلے باز ایک پروگرام کے دوران آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر سری سانتھ سے متعلق گفتگو کررہے تھے جن کی تاحیات پابندی اب بی سی سی آئی نے ختم کردی ہے اور وہ آئندہ برس سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔

سری سانتھ سے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے بھارتی ٹیم میں واپسی کریں گے لیکن اگر دیکھا جائے تو ان کی عمر 37 برس ہوگئی ہے اور یہ اتنا آسان ہدف نہ ہوگا۔

اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ انہیں سیدھے بھارتی ٹیم میں جگہ نہیں مل جائے گی بلکہ ان کو پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کرنا ہوگا۔

اس جواب کے بعد ان سے محمد عامر کے متعلق سوال ہوا کہ وہ پانچ سال کی پابندی کے بعد جلد ہی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آ گئے تھے تو سری سانتھ کیوں نہیں آسکتے؟ اس پر ورندر سہواگ نے طنزیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان ہے، وہاں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

Read Comments