Aaj Logo

شائع 26 اگست 2019 02:53pm

رہبر کمیٹی: اپوزیشن جماعتوں کے چارٹر آف ڈیمانڈ موصول

رہبر کمیٹی کو تمام اپوزیشن کی جانب سے اسلام آباد آزادی مارچ کیلئے چارٹرآف ڈیمانڈ موصول  ہوگیا، کنوینئیرکمیٹی اکرم درانی کا کہنا ہے اے پی سی پر اپوزیشن کی تجاویزسامنے رکھیں گے۔ حکومت کومزید وقت دینا ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا، وزیراعظم فوری مستعفی ہوں ۔ 29 اگست کو اپوزیشن کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی بھی مؤخر، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

 رہبرکمیٹی کے اجلاس کے بعد کنوینئراکرم درانی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں اے پی سی فیصلوں پرغورکیا گیا ۔ تمام جماعتوں چارٹرآف ڈیمانڈ دیئے ہیں جو اے پی سی میں اکٹھاکرکے رکھیں گے ۔

 اکرم درانی نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کشمیر کا سودا کیا۔ ان کا کہنا تھا حکومت کو مزید وقت دینا ملک کیلئے خطرناک ثابت ہوگا، وزیراعظم فوری مستعفی ہوں ۔

 پریس کانفرنس کے بعد اکرم درانی کی غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا آل پارٹیز کانفرنس 29 اگست کو نہیں ہورہی، شہباز شریف بیمار ہیں اس لئے نئی تاریخ دینگے ۔ مولانا فضل الرحمن مشاورت کے بعد اے پی سی کی نئی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

Read Comments