اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے گورنر پاوس نتھیا گلی کی ویڈیو شیئر کی۔
نوآبادیات کی یہ نشانیاں جن کی دیکھ بھال کیلئے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں کے اخراجات اٹھتے، اب حکومت کیلئے آمدن کا ذریعہ بنیں گے۔ pic.twitter.com/BYR2DqJdVv
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 25, 2019
پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’ان عمارتوں کی تزئین و آرایش پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے تھے، اب یہ عمارتیں حکومت کیلئے ریونیو پیدا کریں گی۔‘
1923 میں تعمیر ہونے والے نتھیا گلی گورنر ہاؤس سطح سمندر سے 7922 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔