بنوں: باصلاحیت نوجوان نے موٹر بائیک میں فنگر پرنٹ سینسر لگا کر چابی اور چوروں کی چھٹی کرادی۔
بنوں کے علاقہ پیرخیل ککی سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ نوجوان عمر نیازخان نے انوکھی ایجاد کرتے ہوئے موٹر سائیکل کا سویچ آن کرنے کیلئے کباڑ کی دکان سے خریدے گئے بائیو میٹرک سینسر کو مرمت کرکے موٹر سائیکل میں لگا دیا۔
بنوں کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے اس باصلاحیت نوجوان نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی، میٹرک سے آگے تعلیمی اخراجات کی ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تعلیم چھوڑ کر الیکٹریشن بنا اب اپنی دکان کھولی تو ملک کا نام روشن کرنے کیلئے نت نئے تجربے شروع کر دیئے ۔
عمر نیاز خان کہتے ہیں کہ اگر حکومت اُنہیں وسائل مہیا کرے تو وہ موٹر سائیکل کو پیٹرول کی بجائے پانی سے چلانے سمیت دیگر ایسے تجربات کرنے کی بھی قابلیت رکھتے ہیں۔