بھارت کے یکطرفہ غاصبانہ اقدامات، مقبوضہ کشمیر میں وحشیانہ مظالم، عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان نے کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی چیمپئن لائٹ ویٹ باکسر عامر خان کا دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزیوں، کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عامر خان نے کہا کہ وہ کشمیریوں کی آواز بننے کیلئے لائن آف کنٹرول کا دورہ بھی کریں گے، عامر خان نے پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے خصوصی اظہار تشکر بھی کیا ہے۔ Next week I am visiting Pakistan, Line of Control(LOC) on a humanitarian visit to raise my voice for peace, as a lot of innocent people are suffering. Thank you @officialdgispr for the opportunity #UNcharter #kashmir #peace — Amir Khan (@amirkingkhan) August 24, 2019