راولپنڈی: پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے پر ترجمان پاک فوج جنرل آصف غفور باجوہ نے شاہ رخ خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بولی وڈ کی خیالاتی دنیا سے باہر نکلو اور حقیقت جاننے کیلئے کلبھوشن اور ابھینندن کا حشر دیکھ لو، ایسی حرکتوں کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور آر ایس ایس کی ہندو شدت پسندی و نازی ازم کیخلاف آواز بلند کرکے امن کے فروغ کی بات کرو۔ بولی وڈ کنگ کے طور پر مشہور اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے نیٹ فلیکس کیلئے خصوصی سیریز تیار کی گئی ہے۔ پاکستان مخالف اس سیریز میں جنگی جنون کو فروغ دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان کی جانب سے تیار کی گئی اس سیریز پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ اس حوالے سے اب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ Stay in bollywood syndrome @iamsrk . For reality see RAW Spy Kulbhushan Jadev, Wing Comd Abhinandan & state of 27 Feb 2019. — Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 23, 2019 اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے شاہ رخ خان کو مخاطب کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ بولی وڈ کی خیالاتی دنیا سے باہر نکل آئیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان حقائق جاننا چاہتے ہیں تو پھر پاکستان میں قید بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو، پاک فضائیہ کے ہاتھوں مار کھانے والے بھارتی پائلٹ ابھینندن کا حشر اور 27 فروری کو بھارتی فوج کی شکست دیکھ لیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا شاہ رخ خان سے کہنا ہے کہ ایسی حرکتوں کی بجائے وہ مثبت سوچ اور عمل کا مظاہرہ کریں۔ انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور آر ایس ایس کی ہندو شدت پسندی و نازی ازم کیخلاف آواز بلند کرکے امن کے فروغ کی بات کرنی چاہیئے۔
You could rather promote peace & humanity by speaking against atrocities in IOJ&K and against Hindituva of Nazism obsessed RSS. https://t.co/0FWqoRQsO6