کراچی: فیس بک نے ایک تبصرے میں "انڈیا تیری ایسی کی تیسی" لکھنے پر معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا کا اکاؤنٹ 3 روز کیلئے معطل کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وقار ذکا کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ دنیا چاہے جو مرضی لکھے، یہاں تک کہ توہین رسالتؐ بھی کی جاتی ہے، لیکن کسی کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا جاتا اور میری انڈیا کیخلاف ایک چھوٹی سی بات پر فیس بک اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔ وقار ذکا نے فیس بک انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا اکاؤنٹ دو بار بند ہو چکا ہے، کہاں گئی اظہار رائے کی آزادی اور ظالم کیخلاف احتجاج پر کیوں روکا جا رہا ہے۔
کراچی: فیس بک نے ایک تبصرے میں "انڈیا تیری ایسی کی تیسی" لکھنے پر معروف ٹی وی میزبان وقار ذکا کا اکاؤنٹ 3 روز کیلئے معطل کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وقار ذکا کا ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ دنیا چاہے جو مرضی لکھے، یہاں تک کہ توہین رسالتؐ بھی کی جاتی ہے، لیکن کسی کا اکاؤنٹ بند نہیں کیا جاتا اور میری انڈیا کیخلاف ایک چھوٹی سی بات پر فیس بک اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔
وقار ذکا نے فیس بک انتظامیہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ میرا اکاؤنٹ دو بار بند ہو چکا ہے، کہاں گئی اظہار رائے کی آزادی اور ظالم کیخلاف احتجاج پر کیوں روکا جا رہا ہے۔