بھارتی پروپیگینڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی میڈیا صبح سے ہی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں چلاتا رہا لیکن جب ایف اے ٹی ایف یعنی ایشیا پیسیفک گروپ کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوا تو اس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔بھارت نے ایشیا پیسفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان کے مربوط اقدامات کی وجہ سے بھارت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
بھارتی پروپیگینڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی میڈیا صبح سے ہی ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں چلاتا رہا لیکن جب ایف اے ٹی ایف یعنی ایشیا پیسیفک گروپ کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری ہوا تو اس میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی ذکر ہی نہیں تھا۔
بھارت نے ایشیا پیسفک گروپ میں پاکستان کا درجہ کم کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن اسے منہ کی کھانی پڑی۔ پاکستان کے مربوط اقدامات کی وجہ سے بھارت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسفک گروپ کسی ملک کو بلیک کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔