پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب ہونے پر فواد چوہدری کا کہنا ہے غیرملکی خبر رساں ادارہ، ایف اے ٹی ایف نہیں ہے اور نہ ہی اس کے پاس کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی اختیار ہے، اگر کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنا چاہیے تو وہ بھارت ہے، جہاں حکومت انتہاپسندوں کے حوالے کردی گئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیر سائنس نے کہا کہ پاکستان کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن پاکستانی عوام نے آج تک کبھی انتہاپسندوں کو حکومت کرنے کیلیے منتخب نہیں کیا، پاکستانی عوام نے تو ہمیشہ انتہاپسندی کو مسترد کیا ہے۔ Bhai AFP is not FATF thy cannot blacklist any country, if one country that should be banned for bringing extremist in Govt that is India, we have our problems but atleast people have never elected extremists to power.... actually Pak always rejected extremists https://t.co/zjzMgcyI7H — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 23, 2019