حکومت کی ترجیح غیرروایتی برامدات انجینئیرنگ مصنوعات کی برامدات میں اضافہ ہے، وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد کہتے ہیں پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری نہیں کی جائے گی بلکہ ادارہ لیز پر دیا جائے گا۔
مشیر تجارت رزاق داؤد کا کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ٹیکسٹائل سمیت دیگر مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے۔
افریقہ کو ٹریکٹر اور یورپ کو واٹر ڈسپنسر اور واشنگ مشین برآمد کی جارہی ہیں۔
چین اور انڈونیشیا کے بعد جاپان، آسٹریلیا اور کوریا کی منڈیوں تک بھی آسان رسائی جلد ممکن ہوگی۔
مشیر تجارت نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کو لیز پر دیا جائے گا جس کے لئے مالی مشیر کی تقرری جلد کی جائے گی۔
رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برامدات میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے۔
رواں مالی سال جاری کھاتوں کے خسارے میں پانچ سے سات ارب ڈالر کمی متوقع ہے۔