وائی فائی کے زریعے انٹرنیٹ نے ہماری زندگی کو بہت سہل بنا دیا ہے، تاہم ہر جگی اس کا حصول ممکن نہیں ہوپاتا۔ اگر کہیں وائی فائی ہو بھی تو وہ پاس ورڈ پروٹیکٹڈ ہونے کے باعث ناقابل استعمال ہوتا ہے۔
بعض لوگ اپنا پاس ورڈ شئیر کرنے سے بھی گھبراتے ہیں، لیکن اب ایک ایسا طر یقہ ایجاد کیا گیا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنا پاس ورڈ بتائے بغیر اپنے وائی فائی کا کنکشن دوسروں سے شیئر کرسکتے ہیں۔
اب کیو آر کوڈ کے ذریعے وائی فائی تک رسائی دی جاسکتی ہے۔ پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں تبدیل کرنے کیلئے ویب سائٹس موجود ہیں جو گوگل پر سرچ کی جاسکتی ہیں۔
اس کیلئے آپ qrstuff.com ویب سائٹ پر جائیں اور وائی فائی نیٹ ورک یا وائی فائی لاگ ان کا انتخاب کریں، وائی نیٹ ورک کا نام لکھیں، پاس ورڈ کا اندراج کریں، پھر WPA کا انتخاب کریں، بعدازاں کیو آر کوڈ تشکیل دیا جا سکے گا، جسے بآسانی ڈائون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح آپ کا وائی فائی پاس ورڈ کا کیو آر کوڈ تیار ہوجائے گا۔