آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات المدارس کے انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےطلبہ و طالبات نے ملاقات کی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت اثرات ہوں گے۔طلبہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرتے رہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مدارس کے طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔مدارس کے طلبہ خوشحال پاکستان کےلیے محنت جاری رکھیں۔طلبہ معاشرے کا مفید شہری بننے کےلیے مزید محنت اور لگن سے کام کریں۔
ملاقات میں انٹر امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ شریک تھے۔جن میں 4 طالبات بھی شامل تھیں۔آرمی چیف نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے طلب اوراساتذہ میں انعامات تقسیم کیے۔