وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پولیو کی صورتحال پراعلی سطح اجلاس میں وفاق اور صوبوں کو پولیو کے خلاف موثر مہم چلانے کی ہدایت کردی۔فوج کی جانب سے پولیوٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پولیو پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پولیوکیسزکا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم نے پولیو کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وفاقی اور صوبائی ادارے آگہی کیلئے موثر اقدامات کریں،پولیو ویکسین پلانے کی مہم موثر انداز میں جاری رکھی جائے،پاک فوج کے نمائندے کی جانب سے دور درازعلاقوں میں پولیوٹیموں کوسیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
عالمی اداروں کے نمائندوں کے جانب سے پولیومہم کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، پاک فوج کے انجینئر ان چیف ،کینیڈا کے ہائی کمشنربھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
وفاقی سیکرٹری صحت، یونیسف اوربل گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن انسداد پولیو نے بریفنگ دی ،اجلاس میں انسداد پولیوکیلئے اقدامات اورحکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔2017-18 میں بنائی حکمت عملی کی خرابیوں کی نشاندہی کی گئی ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کے دیگر حصوں خصوصاً بنوں میں پولیو کیسز سامنے آئے،پولیو کے سامنے آنے والے کیسز گزشتہ سال کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے،فوکل پرسن برائے انسداد پولیو نے 4 نکاتی نئی حکمت عملی سے شرکاء کا آگاہ کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیومہم میں آگہی کیلئے میڈیا ، سوشل میڈیا کو شامل کیا جائے گا ،کے پی ،بلوچستان کے وزرائے اعلی اورپنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹریزنے صوبوں میں انسداد پولیو کے اقدامات پرروشنی ڈالی ۔