وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے یونیسیف کو خط لکھ کربھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ گڈ ول سفیروں کی فہرست سے خارج کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اقوام متحدہ کی گڈ ول سفیر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھائے۔ شیریں مزاری نے خط میں لکھا کہ یونیسیف نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امن کا سفیر مقرر کررکھا ہے جبکہ مودی سرکار کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی قرادادوں سے فرار کیساتھ اہل کشمیرکی نسل کشی کے منصوبے نے مقبوضہ کشمیر میں بحرانی کیفیت کو جنم دیا ہے۔ HR Minister Dr @ShireenMazari1 today wrote a letter to UNICEF chief to remove Priyanka Chopra as UN Goodwill Ambassador for Peace over her pro-war comments and support to BJP Govt policy of ethnic cleansing/racism/fascism/genocide@UNICEF @UNHumanRights @pid_gov @appcsocialmedia pic.twitter.com/owtnbjSfEX — Ministry of Human Rights Government of Pakistan (@mohrpakistan) August 21, 2019 شیریں مزاری نے خط میں لکھا کہ بھارتی اداکارہ مودی سرکار کے ظلم اور ہتھکنڈوں کی کھل کرحمایت کررہی ہے۔ بھارتی اداکارہ نے ہندوستانی وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان کو جوہری حملے کی دھمکی کی بھی کھل کر تائید کی ہے۔ وفاقی وزیر نے خط میں لکھا ہے کہ بطور امن کے سفیر پریانکا کا رویہ امن کیخلاف ہے۔ بھارتی اداکارہ کی جانب سے عالمی قوانین اور سلامی کونسل کی قرادادوں سے روگردانی کی حمایت خود اقوام متحدہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی موجب ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا اس خاتون کو "امن سے سفیر" کے منصب سے معزول نہ کیا گیا تو یہ منصب دنیا میں جگ ہنسائی کا نشانہ بن جائے گا۔