میکسیکو: میکسیکو سٹی میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے ٹی وی رپورٹر کے چہرے پر مشتعل احتجاجی نے مکا جڑ کر اسے ناک آؤٹ کردیا۔
لائیو کوریج کے دوران ٹی وی رپورٹر جوآن مینیول جیمنز کو ہر کوئی تنگ کررہا تھا۔ یہاں تک کہ اس کے ساتھ کھینچا تانی بھی کی گئی۔ عجیب سی طوفان بدتمزی مچی تھی ۔
لیکن احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اور مظاہرین کے غصے کو نظر انداز کرتے ہوئے رپورٹر جوآن پل پل کی خبر دے رہے تھے۔اسی دوران ایک احتجاجی نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، ٹکا کر اتنی زور کا مکا مارا کہ رپورٹر دھول چاٹ گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رپورٹر کے معمولی چوٹ آئی تاہم پولیس حملہ آور شخص کو گرفتار نہ کرسکی۔
ویڈیو دیکھیں: