چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کئے جانے کی سفارش کی ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے چیف جسٹس کی تقرری کے لئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کورٹ کے سینیئر جج جسٹس جمال خان مندو خیل کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کئے جانے کی سفارش کی گئی۔
بلوچستان ہائیکورٹ کی چیف جسٹس طاھرہ صفدر 4 اکتوبر کو ریٹائر ہو جائیگی۔ جسٹس طاھرہ صفدر سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی بنچ کی سربراہ بھی ہیں۔ کمیشن کے اجلاس میں شریعت کورٹ کے عالم جج کےنام پر بھی غور کیا گیا۔ شریعت کورٹ کے عالم جج کے لئے فدا محمد خان کو شریعت کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔