پاکستان میں چیف آف آرمی سٹاف کے منصب کی مدت تین سال ہے، مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد سے اب تک دس چیف آف آرمی سٹاف بنے ہیں جن میں سے جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت پاک فوج کے چار سربراہان کو مدت ملازمت میں توسیع ملی۔
سب سے زیادہ طویل مدت تک جنرل ضیاء الحق پاک فوج کے سربراہ رہے،۔
وہ یکم مارچ 1976 سے 17 اگست1988 تک آرمی چیف رہے۔جنرل پرویز مشرف 6 اکتوبر1998 سے لے کر 28 نومبر 2007 تک آرمی چیف رہے، انہوں نے بھی اپنے منصب کی مدت میں خود ہی نوٹیفیکیشن جاری کیے۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی کو بطور آرمی چیف تین سال کی توسیع کی منظوری صدر آصف علی زرداری نے دی، اور وہ چھ سال تک 29نومبر 2007 سے 29 نومبر 2013 تک آرمی چیف رہے، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر2016 کو تین سال کے لئے آرمی چیف مقرر کئے گئے۔
ان کو اس عہدے پر 29 نومبر 2019 کے لئے مقرر کیا گیا جس میں اب تین سال کا اضافہ کردیا گیا ہے، اب وہ 29نومبر 2022 تک پاک فوج کے سپہ سالار کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔