گزشتہ دنوں انگلینڈ کی جانب سے ایشز سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کی گردن پر باؤنسر مارا جس کے بعد اسمتھ زمین پر گرگئے مگر آرچر نے قریب آکر ان کا حال چال نہ پوچھا، آرچر کا یہ عمل دنیا کے تیز ترین گیند باز پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر کو بالکل پسند نہیں آیا۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا کہ 'باؤنسرز کھیل کا حصہ ہیں تاہم جب بھی کوئی گیند باز کسی بلے باز کے سر پر گیند مارے اور وہ زمین پر گرجائے تو گیند باز کو بلے باز کی طرف ضرور جاکر دیکھنا چاہیئے'۔ ٹویٹ میں شعیب اختر نے مزید کہا کہ 'جب اسمتھ درد سے تڑپ رہے تھے تو آرچر کا ایسے ہی گزر جانا اچھا عمل نہیں تھا، جب بھی ایسا کوئی معاملہ ہوتا تھا تو میں ہمیشہ سب سے پہلے بلے باز کی جانب جاتا تھا'۔ Bouncers are a part & parcel of the game but whenever a bowler hits a batsman on the head and he falls, courtesy requires that the bowler must go & check on him. It was not nice of Archer to just walk away while Smith was in pain. I was always the first one to run to the batsman. — Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) August 18, 2019 شعیب اختر کی اس سنجیدہ ٹویٹ پر سابق بھارتی آل راؤنڈر یووراج سنگھ انتہائی مزاحیہ جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی ہنسی چُھڑوادی۔ یووراج سنگھ نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہاں آپ بلے باز کو گیند مارنے کے بعد سب سے پہلے اس تک پہنچتے تھے مگر آپ کے الفاظ یہ ہوتے تھے کہ کیا تم ٹھیک ہو؟ کیونکہ ابھی کچھ اور باؤنسرز آنا باقی ہیں'۔ Yes you did ! But your actual words were hope your alright mate cause there are a few more coming — yuvraj singh (@YUVSTRONG12) August 19, 2019