اسلام آباد: ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آج حکومت اپنی ناکامیوں کی داستان بڑے فخر سے سنائے گی، ایک بار پھر جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے جائیں گے۔ آج عمران صاحب عوام کو بتائیں گے کہ ایک سال میں کتنےہزار ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے واپس آئیں ہیں۔
آج نالائق اور نااہل سیلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامیوں کی بڑے فخر سے برسی منائے گی
آج نالائق ، نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت اپنی تاریخی ناکامیوں اور عوام پہ ظلم کی داستان بڑے فخر سے سُنائے گی @pmln_org @ImranKhanPTI
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
آج سیلیکٹڈ نالائق اور نااہل وزیراعظم ایک بار پھر اتنا جھوٹ بولیں گے کہ اپنے اگلے پچھلے تمام قائم ریکارڈ توڑ دیں گے
آج عمران صاحب ایک سال کی بھوک ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں@ImranKhanPTI @pmln_org https://t.co/xhyLgKzbSs
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عمران صاحب ایک سال کی بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے ۔ آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے۔
آج عمران صاحب ایک سال کی بھوک ، مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی کی تفصیلات سے عوام کو آگاہ کریں گے
آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں پاکستان خطے کا دوسرا مہنگا ترین ملک بن گیا ہے @ImranKhanPTI @pmln_org https://t.co/CDZakp6s4c
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
انہوں نے لکھا کہ آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گُنا بڑھ گئی ہے۔ ایک سال میں گیس کے نرخوں میں 200 فیصد اور بجلی کی قیمت میں 35 فیصد اضافہ کیا ہے۔ آج عمران صاحب بتائیں کہ ایک سال میں ایک تولہ سونا 34050 روپے سے 88400 روپے ہو گیا۔
#تبدیلی_کی_برسی
آج عمران صاحب بتائیں کہ ایک سال میں ایک تولہ سونا 34050 روپے سے 88400 روپے ہو گیاآج عمران صاحب عوام کو بتائیں گے کہ ایک سال میں کتنےہزار ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے واپس آئیں ہیں @pmln_org @ImranKhanPTI https://t.co/NjWXMfDSLB
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گُنا بڑھ گئی ہے
آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد اور بجلی کی قیمت میں ۳۵ فیصد اضافہ کیا ہے @ImranKhanPTI @pmln_org https://t.co/KjD6bTcH6j
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
مریم نے لکھا کہ آج عمران صاحب بتائیں گے ایک سال میں سات ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ایک سال میں بیرونِ ملک سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے۔ ایک سال میں سود کی شرح % 5.75 سے %13.25 ہوگئی ہے۔ ایک سال میں اسٹاک ایکسچینج میں %32 کمی ہوگئی ہے۔ ایک سال میں روپے کی قدر میں 33 فیصد تاریخی کمی ہوئی۔
آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں سات ہزار ارب روپے کا تاریخی قرضہ لے کر ریکارڈ قائم کیا ہے
آج بتائیں گے کہ ایک سال میں بیرونِ ملک سرمایہ کاری آدھی ہو گئی ہے
آج بتائیں گے کہ ایک سال میں سود کی شرح % 5.75 سے %13.25 ہو گئی ہے @ImranKhanPTI @pmln_org https://t.co/64n4aFhKd9
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
ترجمان ن لیگ نے مزید لکھا کہ آج عمران صاحب بتائیں گے پشاور میٹرو کے کھڈوں کی قیمت ایک کھرب تک پہنچ گئی ہے۔
آج عمران صاحب بتائیں گے کہ پشاور میٹرو کے کھڈوں کی قیمت ایک کھرب تک پہنچ گئی ہے
آج بتائیں گے کہ ایک سال میں سٹاک اِکسچینج میں % 32 کمی ہو گئی ہے
آج عمران صاحب بتائیں گے کہ ایک سال میں روپے کی قدر میں 33 فیصد تاریخی کمی ہوئی @pmln_org @ImranKhanPTI https://t.co/i5MEaEuiL6
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019
مریم اورنگزیب نے لکھا کہ آج جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لینا کہ پاکستانی عوام نہ پاگل ہے اور نہ بیوقوف ہے۔
آج جھوٹ بولنے سے پہلے سوچ لینا کہ پاکستانی عوام نہ پاگل ہے اور نہ بیوقوف ہے
آج پھر عمران صاحب اپنی ناکامیوں اور نالائقی کو پچھلی حکومتوں پہ ڈالنے اور چور چور ڈاکو ڈاکو کا چور چور کا چورن بیچیں گے #تبدیلی_کی_برسی @ImranKhanPTI @pmln_org https://t.co/nBhwqHlFHt
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) August 18, 2019