اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی حمایت پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کا معاملہ اٹھادیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر کی حمایت کرنے پر اکاؤنٹ بند کرنے کیخلاف ٹوئٹر اور فیس بک حکام سے بات کی جارہی ہے۔
Pakistan authorities have taken up case with Twitter & Facebook against suspending Pakistani accounts for posting in support of Kashmir. Indian staff at their regional Headquarters is the reason. Please post in reply suspended accounts that you know.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 17, 2019
انہوں نے بتایا کہ فیس بک اور ٹوئٹر کے ریجنل ہیڈکوارٹرز میں بھارتی عملہ موجود ہے جس کی وجہ سے اکاؤنٹ بند ہورہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے عوام سے اپیل کی بند ہونے والے اکاؤنٹس کے بارے میں پوسٹ پر رپلائی کرتے ہوئے آگاہ کریں۔