سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں 14 ویں روز بھی کرفیو نافذ ہے۔ گلی محلوں میں قابض فوج کا گشت جاری ہے، گھروں میں محصور افراد کا کھانے پینے کا اسٹاک ختم ہو گیا، ننھے بچے دودھ کےلیے بلکنے لگے۔ گھروں میں پانی اور ادویات تک میسر نہیں۔
گھروں میں محصور کشمیریوں کا کہنا ہے بھوکے مر جائیں گے لیکن اپنا حق نہیں چھوڑیں گے۔ بھارتی پولیس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے دو کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
حریت رہنما سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت ایک ہزار سیاسی رہنماؤں کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر دیا گیا۔