پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپئن کلیم اللہ اور ناصرعلی کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، ان کی شمولیت سے ارکان کی مجموعی تعداد چھ ہوگٸی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے منظور جونیئر کی سربراہی میں ایاز محمود، وسیم فیروز اور خالد حمید پر مشتمل چار رکنی کمیٹی ذمہ داریاں نبھارہی ہے۔
اب پی ایچ ایف نے اس میں دو سینٸر اولمپٸنز کلیم اللہ اور ناصر علی کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جن کا جلد نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔
سلیکٹرز کی تعداد بڑھانے کا مقصد ملک بھر میں کھلاڑیوں کی کاکردگی پر نظر رکھنا ہے۔
فیڈریشن کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں ملک بھر میں جونیئر کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے ٹرائلز لیے جائیں گے۔