معروف صوفی بزرگ خواجہ غریب نواز کے مزار کے گدی نشیں سید سرور چشتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔
خبررساں ادارے کے مطابق سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ موجودہ بھارتی حکومت کے دور میں مسلمانوں پر مظالم ڈؑھائے جارہے ہیں ۔اور گائے کا گوشت کھانے پر ان کا قتل عام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے بھارتی مسلمانوں پر مودی سرکاری کی حکومت کے دور میں اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کشمیری خواتین سے متعلق بی جے پی رہنما کے بیان کی بھی مذمت کی ۔
ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے بھارت میں جمہوریت کو قتل کردیا ہے۔ اس موقعے پر انہوں نے پہلو خان قتل کیس کے مجرموں کے بری ہونے کا شکوہ بھی کیا۔
سید سرور چشتی کا کہنا تھا کہ وہ تمام مذاہب بشمول ہندوازم کا احترام کرتے ہیں۔
Source: NNI