Aaj Logo

شائع 17 اگست 2019 12:31pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات بدترین قرار

قائمہ کمیٹی برائے کھیل قومی اسمبلی کے سابق سربراہ اقبال محمد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات کو بدترین قرار دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ مصباح کے لیے بیک وقت دو عہدوں کی خبر حیران کن ہے۔

قومی اسمبلی کے رکن اقبال محمد علی خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ حالات کو انتہائی بدترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس خبر پر شدید حیرانی ہوئی کہ مصباح الحق چیف سلیکٹر اور کوچ بیک وقت دونوں عہدوں پر کام کریں گے۔

اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ پہلے وسیم خان کو برمنگھم سے لاکر بورڈ کے اہم فیصلوں میں عقل کُل کا درجہ دیدیا گیا، اب ٹیم کے معاملات مصباح الحق کو دینے کی بازگشت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے محکمہ جاتی کرکٹ ختم کرکے کرکٹرز کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے، اب چئیرمین پی سی بی احسان مانی تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیند میں ہیں، بورڈ وسیم خان چلا رہے ہیں۔

Read Comments