Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2019 05:29am

پاکستان بھارت سےزیادہ اوربہتر جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب

پاکستان اپنے دشمن پڑوسی ملک سے زیادہ جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے، پاکستان کے پاس 140 سے 150 تک جبکہ بھارت کے پاس 130 سے 140 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، پاکستانی جوہری ہتھیاروں کو بہتر بھی قرار دیا جاتا ہے۔

سویڈش تھنک ٹینک سپری کی تازہ رپورٹ کے مطابق جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور معیار کے معاملے میں پاکستان اپنے دشمن پڑوسی ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

پاکستان کے پاس 140 سے 150 تک جبکہ بھارت کے پاس 130 سے 140 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں۔ جبکہ دنیا کے نو ممالک کے پاس ابھی بھی 14,465 جوہری ہتھیار ہیں۔ ان ممالک میں امریکا، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، اسرائیل اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

سپری کے مطابق دنیا کے 92 فیصد جوہری ہتھیار 2 ممالک امریکا اور روس کے پاس ہیں۔ سپری کے مطابق امریکا کی 6,450 جبکہ روس کے پاس 6,850 وار ہیڈز ہیں۔

کچھ کمی کے باوجود ان ممالک کے پاس جوہری ہتھیاروں کی موجودگی غیر معمولی خدشات کا باعث ہے۔ سپری کی رپورٹ کے مطابق جوہری ہتھیار کے حامل تمام ممالک نے یا تو جوہری ہتھیاروں میں کمی کرنا شروع کر دی ہے یا پھرانہیں جدید بنانے کے اپنے طویل المدتی منصوبوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اب کھلے عام پاکستان کو ایٹمی جنگ کی دھمکیاں دینے لگا ہے۔ تاہم پاکستان نے بھی بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ پاکستان بھارت کی ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دے گا۔

Read Comments