Aaj Logo

اپ ڈیٹ 17 اگست 2019 05:12am

آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ: حمزہ علی عباسی کا بھارتی چینل کوکرارا جواب

کراچی: معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل کی جانب سے خود کو آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دینے پر زبردست جواب دے دیا۔

پاکستان سے نفرت میں مبتلا ایک بھارتی چینل "ری پبلک بھارت" نے حمزہ علی عباسی کو پاکستانی کی خفیہ ایجنسی اںٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ایجنٹ قرار دیا۔

حمزہ علی عباسی نے بھارتی چینل پر نشر کی جانے والی خبر کے کچھ اسکرین شاٹس ٹویٹر پر شئیر کئے اور چینل کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی اداکار، صحافی اور جنگ کے حامی ارنب گوسوامی نے اپنی اور چینل کی شہرت کیلئے مجھے آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ قرار دیا۔

حمزہ نے کہا کہ میں یہ بات واضح کردینا چاہتا ہوں میں آئی ایس آئی کا خفیہ ایجنٹ نہیں ہوں بلکہ میں فخر سے سرعام کہتا ہوں کہ میں آئی ایس آئی کا ایجنٹ ہوں، جس طرح 20 کروڑ پاکستانی آئی ایس آئی ایجنٹ ہونے پر فخر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسی کی حمایت کرنے والا بھارتی میڈیا بھی کشمیریوں کی آواز دبانے میں پیش پیش ہے، یہاں تک کہ مودی سرکار کی کشمیر میں جاری خونریزی پر پردہ ڈالنے اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے میں بھارتی چینل منفی پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔

Read Comments