اسلام آباد: پاکستان کے معروف صحافی اور دفاعی تجزیہ کار وجاہت ایس خان کے مطابق بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول پر اور اس کے پار کسی بھی وقت کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وجاہت ایس خان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں تشویش ناک اطلاع دی گئی ہے۔ Just In: Lt. Gen Ranbir Singh, Commander Indian Army Northern Command, says "India is ready for any action along the Line of Control or across the Line of Control." #Kashmir — WSK (@WajSKhan) August 16, 2019 سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد اور بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ کی دھمکیاں دیے جانے پر معروف دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ زید حامد کہتے ہیں کہ غوری اور غزنوی میدان میں اتارنے کا وقت آگیا، سیالکوٹ سے گلگت تک کے محاذوں پر فوج کو متحرک کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زید حامد نے کہا کہ بھارت کو کبھی بھی امن کی زبان سمجھ نہیں آ سکتی۔ زید حامد نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت کی دھمکیوں کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اپنے غوری اور غزنوی میدان میں اتارے۔ my harsh analysis of post UN scenario and threats from India... It's time we start mobilization...from Sialkot to Gilgit... Time to ready our Ghaznavis, Ghauris.... https://t.co/bx6bam8WVP — Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) August 16, 2019 اس حوالے سے حکومت پاکستان پہلے ہی خدشات کا اظہار کر رہی تھی۔ خاص کر وزیراعظم عمران خان کئی مرتبہ بھارت کی ممکنہ جارحیت کے خدشے کا اظہار کر چکے ہیں۔ تاہم پاک فوج بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار اور ہر وقت الرٹ ہے۔ دوسری جانب کشمیر کے معاملے میں سفارتی، سیاسی اور دفاعی محاذوں پر بے پناہ ذلت و رُسوائی سمیٹنے کے بعد بھارتی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں گیدڑ بھبکی دی کہ بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے ایٹمی حملہ میں پہل نہ کرنے کی اپنی پالیسی پر غور کر رہا ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جوہری حملے میں پہل نہ کرنے کے ڈاکٹرائن پر قائم رہیں گے تاہم مستقبل کا فیصلہ حالات دیکھ کر کریں گے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پوکھران وہ علاقہ ہے جس نے بھارت کو ایٹمی طاقت بنایا۔ پوکھران کا ایٹمی دھماکہ اٹل بہاری واجپائی کے جوہری عزائم کا عکاس ہے۔ Pokhran is the area which witnessed Atal Ji’s firm resolve to make India a nuclear power and yet remain firmly committed to the doctrine of ‘No First Use’. India has strictly adhered to this doctrine. What happens in future depends on the circumstances. — Rajnath Singh (@rajnathsingh) August 16, 2019 بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے اس بیان سے واضح ہوتا ہے کہ اس وقت کشمیر نیوکلیئر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس اشتعال انگیز بیان نے عالمی امن کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت کی ہندو متعصب سرکار نے ہندو راج کے عزائم کی تکمیل کیلئے پورے برصغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع کے اس ٹویٹر بیان کو دُنیا بھر میں بہت تشویش کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دُنیا بھر کے تھِنک ٹینکس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ بھارت خطے کا امن و امان تباہ کرنے پر تُل گیا ہے۔