Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اگست 2019 04:15pm

جاوید آفریدی کیلئے اعلیٰ صدارتی ایوارڈ ہلال امتیاز کا اعلان

پاکستان سپرلیگ کی مقبول ترین فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین کو ان کی انتھک محنت، قومی اور عوامی خدمات کو مدنظررکھتے ہوئے انہیں ہلال امتیاز ایوارڈ دیا جائے گا۔

پشاور زلمی کی نوجوان قیادت کو ملکی نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان سے ملکی محبت اور وطن پرستی کی نئی راہیں دکھانے والے پرجوش چئیرمین جاوید آفریدی کو اس اعزاز کے لئے منتخب کرنا یقینا ملک کے نوجوان طبقے کی حوصلہ افزائی اور ملک کے لئے ایک قدم آگے بڑھ کر کچھ کر گزرنے کی جدوجہد کی بہترین حوصلہ افزائی ہے۔

پشاور زلمی کے چئیرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم و ملک نے جس محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔ اسکے پیش نظر اب ہمارے اوپراس ملک کے نوجوانوں کی رہنمائی اور ملکی خدمت کی ذمہ داری اور بھی بڑھ گئی۔

پشاور زلمی مزید بڑھ کر ملکی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کی بہترین رہنمائی میں قومی ہراول دستے کا کردار ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے اپنے نقطہ آغاز سے لے کر آج تک کھلیوں کے میدان میں ملک کے نوجوانوں کی رہنمائی اور صحت مند قومی رویوں کو پروان چڑھانے میں جاوید آفریدی کی قیادت میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

اب تک زلمی مدرسہ لیگ، زلمی اسکول لیگ، زلمی آزادی کپ، زلمی ہنڈرڈ پچز پروجیکٹ، گلوبل زلمی لیگ اور اقلیتی برادری کے لئے خصوصی ایونٹ کا انعقاد اس سلسلے کی چند روشن مثالیں اور ناقابل تردید حقیقتیں ہیں۔

Read Comments