Aaj Logo

شائع 15 اگست 2019 02:43pm

مقبوضہ کشمیر پر ویڈیوز دکھانے نہ دی گئیں

مقبوضہ وادی میں جرائم بے نقاب ہونے کا ڈر ، مودی سرکار نے مقبوضہ وادی سے آئے سول سوسائٹی کے وفد کو کشمیر کی صورتحال بتانے سے روک دیا۔ نئی دہلی کے پریس کلب آف انڈیا میں ویڈیوز اور تصاویر دکھانے کی اجازت نہ دی۔ 

کشمیر پر پابندیاں   اور جو کشمیری مظالم  اجاگر کرے اس پر بھی  قدغن لگادی گئیں۔بھارت کا  ایک اور اوچھا ہتھکنڈا سامنے آگیا۔

 مقبوضہ کشمیر سے  واپسی پر سول سوسائٹی کے وفد کو پریس کلب آف انڈیا میں کشمیر کی صورتحال   پرویڈیوزاور تصاویر دکھانے کی اجازت نہ دی گئی۔

 سماجی کارکن کویتا کرشنن نے کانفرنس کے بعد میڈیا کو پابندی کا بتایا۔

 کویتا کرشنن، میمونہ اور دیگرسماجی کارکن پانچ روز تک  سرینگر، سوپور، باندی پورہ، پمپور، شوپیاں اور  رہے ۔ انہوں نے لوگوں کو کشمیر کی صورتحال کے بارے میں  تصاویر اور ویڈیوز دکھانے کا وعدہ کیا تھا۔

 سماجی کارکنان کا کہنا ہے کہ کشمیر کی حالت جیل سے بدتر ہے۔

Read Comments