مشیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر کی اۤزادی کو اب کسی اۤئینی ترمیم سے روکا نہیں جا سکتا کہتی ہیں کشمیر کی آذادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے۔
بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ آج پورا ملک ہندوستان کے خلاف یوم سیاہ منا رہا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان قائداعظم کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے حامی نہیں لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو عوام افواج پاکستان کے ساتھ مل کر مودی سرکار کو ایسا سبق سکھائے گی کہ انکی آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
فردوس عاشق اعوان نے پشاور کے صحافیوں کو یوم سیاہ منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی سیاہ کاری کو بے نقاب کرنے میں صحافتی برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔