دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھنے کے بعد بند ٹوٹنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، عوام نےمطالبہ کیا ہے کہ ندی ، نالوں کے پشتے اور دریاؤں کے بند مضبوط کیے جائیں۔
دریائے سندھ میں طغیانی سے کے کے بند کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ، اطلاع ملنے پرمحکمہ انہار کے عملدار پہنچ گئے۔
واضح رہے چند روز قبل آج نیوز نے نشاندہی کی تھی اس بند کو مضبوط کرنے کی ضرورت تھی تاہم متعلقہ عملے نے کوئی توجہ نہ دی۔
دوسری جانب راجن پور کے قریب بستی بڈھانی کے قریب سیم نالے میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑا وسیع رقبہ زیر آب آگیا۔ سارا دن کی کوشش کے بعد شگاف کو پرکردیا گیا۔