پاکستانی اداکارہ وینا ملک آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر کھری کھری سناتے ہوئے اَن فالو کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اداکارہ وینا ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی سے ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں اَن فالو کردیا کیونکہ انہوں نے جب تک اس معاملے پر کسی طرح کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا تھا۔ وینا ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 'مجھے حیرت ہو رہی ہے کہ اگر آپ نے کشمیر کے مسئلے سے آگاہ ہونے کے باوجود ابھی تک اس حوالے سے بھارت کو کچھ کیوں نہیں کہا؟ میں ٹویٹر پر آپ کو ان فالو کر رہی ہوں'۔ Hey @Malala I’m just wondering if you do know about Kashmir issue? — VEENA MALIK (@iVeenaKhan) August 7, 2019 معاملے پر ملالہ نے وینا ملک کو براہ راست کچھ نہ کہا تاہم تین روز بعد انہوں نے کشمیر کے معاملے پر بالآخر ٹویٹ کردیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان یا بھارت دونوں میں سے کسی ملک کا نام تک نہ لیا اور کشمیریوں کو اپنے وطن جنوبی ایشیا کا باسی قرار دیا۔ The people of Kashmir have lived in conflict since I was a child, since my mother and father were children, since my grandparents were young. pic.twitter.com/Qdq0j2hyN9 — Malala (@Malala) August 8, 2019 وینا ملک نے ملالہ یوسفزئی کو اَن فالو تو کردیا تھا مگر جب اس معاملے پر اُن کا موقف جانا تو وہ خود کو نہ روک سکیں اور ایک مزید ٹویٹ داغ دیا۔ اس ٹویٹ میں وینا نے طنزیہ طور پر جنوبی ایشیا کو نیا ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ملالہ کا تعلق اس ملک سے ہے جو ابھی معرض وجود میں آیا ہے۔ واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ انسانی حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی اس معاملے سے متعلق بات کیوں نہیں کررہی ہیں۔
I am a bit surprised that you haven’t talked or said anything about in regard to India-Kashmir-Pakistan current situation....Unfollowing You Right Here...!!!