محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ، انتطامیہ، ایف ڈبلیو او کے ساتھ رینجرز سندھ بھی شہرکے نالوں کی صفائی میں مصروف ہے۔
متوقع بارش کے باعث کراچی میں نالوں کی صفائی جاری ہے اور کلین کراچی مہم میں رینجرز بھی شامل ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بارشوں کے پیش نظر کے الیکٹرک نے حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا دعویٰ کردیا۔
کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کے بعد انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔
ترجمان کراچی الیکٹرک کے مطابق،ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر گڑھوں اور بارش کا پانی کھڑا ہونے سے زیادہ مسائل ہوتے ہیں، کمشنر کراچی کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔