Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 اگست 2019 02:00pm

پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے شادی کا اعلان کردیا

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ ارمینا خان نے شادی کا اعلان کردیا، وہ اپنے منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ارمینا نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بتائیے کون شادی کر رہا ہے؟ میں نے ویڈنگ کلب سے عروسی لباس حاصل کرلیا ہے اور اپنے خوابوں کا جوڑا مداحوں سے شیئر کرنے کا انتظار نہیں کرسکتی'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'تصویر میں موجود لباس میری شادی کا جوڑا نہیں ہے لیکن وہ اس وقت مختلف ملبوسات پہن کر دیکھ رہی ہیں اور خوشی سے پھولے نہیں سما رہیں۔


View this post on Instagram

Guess who’s getting married?! 🙈 I got the most beautiful gown from the @theweddingclub1 and I can’t wait to share my dream dress with you guys. This isn’t the dress ofcourse but I was trying different ones on and couldn’t contain my happiness. A special heartfelt thanks to Clare ❤️❤️ Eek! #superexcited #princessdress #dreamy 💕💕 💋 and hi baby @feslkhan 😍 ***To all those happy for me and us, thank you very much. May God bless you with the same. To the haters, thank you also pls keep talking about me. It makes me more relevant****

A post shared by Armeena Khan (@armeenakhanofficial) on

ارمینا نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر فیصل کیلئے جذبات کا اظہار بھی کیا، اور آخر میں مداحوں کے نام بھی پیغام لکھا کہ 'ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ جو ہمارے لیے خوش ہیں اور ان لوگوں کا بھی جو نفرت کرتے ہیں'۔

انہوں نے تنقید کرنے والوں کیلئے لکھا کہ 'وہ ہمارے بارے میں باتیں بناتے رہیں کیونکہ یہ چیز ہمیں جوڑے رکھتی ہے'۔

Read Comments