Aaj Logo

شائع 08 اگست 2019 04:44pm

حنا ربانی کھر نے کرزئی کو کھری کھری سنادیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے بعد سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے سابق افغان صدر حامد کرزئی کے غیر ذمے دارانہ بیان پر ان کو کھری کھری سنادیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام اور افغان امن عمل پر سابق پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سابق افغان صدر حامد کرزئی آمنے سامنے آگئے۔

حنا ربانی کھر نے حامد کرزئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس بات کو سراہتا اگر سابق مودی سرکار پر انتہاپسندانہ تشدد کی پالیسی کو ایک آلے کے طور پر مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے پر سابق صدر کی جانب سے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا۔

ٹوئیٹ میں حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ  افغان عمل کو آگے بڑھانے  سے متعلق پاکستانی عزم بھارتی بھونڈے پن کے اظہار سے نہیں دھندلایا ہے۔

پہلے افغان صدر کی جانب سے ٹوئیٹ میں غیر ذمے دارانہ رویئے کا اظہار کیا گیا تھا اور افغان امن عمل کو کشمیر سے جوڑنے پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ پاکستان اب بھی افغانستان کو اسٹرٹیجک طور پر دیکھتا ہے۔ ٹوئیٹ میں  انہوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پر انتہاپسندوں کے استعمال کا راگ الاپا تھا۔

Read Comments