کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ہاشم آملہ نے تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے رخصت لے لی تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ جاری رکھیں گے۔ South African batsman, Hashim Amla announces his retirement from all forms of international cricket pic.twitter.com/OVaGTCvhf0 — OTV (@otvnews) August 8, 2019 ہاشم آملہ نے تینوں فارمیٹس میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے 15 سال پر مشتمل کیریئر میں 349 میچز کھیلے اور 18 ہزار سے زائد رنز اسکور کئے جس میں 55 سینچریاں اور 88 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ آملہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 124 میچز کھیل کر 9 ہزار 282 رنز اسکور کئے جس میں 28 سینچریاں اور 41 نصف سینچریاں شامل تھیں۔ آملہ واحد افریقی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سینچری اسکور کی۔ انہوں نے 181 ون ڈے میچز میں پروٹیز کی نمئندگی کرتے ہوئے 8 ہزار 113 رنز اسکور کئے جس میں 27 سینچریاں اور 39 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک ہزار 277 رنز اسکور کئے جس میں 8 نصف سینچریاں شامل تھیں۔