احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 اگست کو سماعت کرے گا ۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بیس اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عظمت سعید اورجسٹس عمر عطا بندیال تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 20 اگست کو سماعت کرے گا ۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بیس اگست کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عظمت سعید اورجسٹس عمر عطا بندیال تین رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ عدالت نے ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سے متعلق ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کر رکھی ہے ۔